منشیات اور حدود کے 2 ملزم اشتہاری قرار، ضامنوں کے خلاف کارروائی کا حکم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں شہزاد رضا نے منشیات اور حدود کے دو ملزموں کو بار بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ فاضل اور ضامنوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ اشتغاثہ کے مطابق ملزم اسلم کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں 500 گرام سے زائد چرس جبکہ ملزم مبارک کے خلاف تھانہ اقبال ٹائون میں اغوا کا مقدمہ درج ہے۔