ماں کی وفات کے بعد بچے پر ننھیال کا حق ہے‘ عدالت نے باپ کی حبس بے جا کی درخواست خارج کر دی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 2 سالہ بیٹے کو زبردستی ننھیال کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔ چوہنگ کے رہائشی اختر نواز نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سائل کی بیوی نورین کچھ عرصہ قبل فون ہو گئی تھی تاہم اس وقت سے اس کے کمسن بیٹے ناصر کو ننھیال نے اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔ عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ماں کی وفات کے بعد بچے پر اس کے ننھیال کا حق ہے اور باپ کو کمسن بچے کو اپنے پاس رکھنے کا اختیار نہیں۔