مانی چور وڈکیت گینگ کے 6 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

مانی چور وڈکیت گینگ کے 6 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

لاہور(نامہ نگار)سی آئی اے پولیس نے ماثی ڈکیت و چور گینگ کے سرغنہ سمیت6 ملزموں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک کی سربراہی میں پولیس نے سرغنہ محمد مسکین عرف ماثی اور اس کے 5ساتھیوں دائود ، واصف ، شان عرف کالا، منشاء اور مجاہد کو گرفتار کر کے 2موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، نقدی، دیگر قیمتی اشیا،خنجر اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزمان نے 2012 میں ہوٹل ملازم صنوبر کے ساتھ مل کر گلزار نامی شخص کو چھریاں مار کر قتل بھی کر دیا تھا۔ گدی نشینی کے جھگڑے کی بنا پر ستو کتلہ میں اپنے پیر بھائی عظیم بٹ کو فائرنگ کر کے شدیدزخمی کر دیا تھا ۔ دوران تفتیش ملزموں نے شادباغ، ہربنس پورہ، ٹائون شپ، گرین ٹائون، نواب ٹائون، لٹن روڈ، ہڈیارہ، شالیمار، ستو کتلہ، باغبانپورہ، غازی آباد اور کوٹ لکھپت کے علاقوں میںڈکیتی، راہزنی اور نقب زنی کی32 مزید وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے ۔