عدالت نے منشیات کے مجرم کو ایک سال کیلئے پروبیشن پر بھیج دیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں شہزادرضانے منشیات کے مجرم غلام مصطفی کو ایک سال کی پروبیشن پر بھیجنے کا حکم دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم غلام مصطفی سے2014میں تھانہ ہنجروال پولیس نے دوران تلاشی 500گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔