عدالت میں 2 بچوں نے ماں باپ کو منا لیا‘ حبس بے جا کی درخواست خارج

عدالت میں 2 بچوں نے ماں باپ کو  منا لیا‘ حبس بے جا کی درخواست خارج

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ میں دو بچوں نے ناراض والدین کو منا لیا۔ عدالت نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر حبس بے جا کی درخواست خارج کر دی۔ شازیہ نے تصدق حسین کے خلاف دو بچوں سات سالہ اریبہ اور آٹھ سالہ زین کی بازیابی کی درخواست دائر کی تھی۔