عدالتی حکم پر 3 بچے باپ کی تحویل سے بازیاب‘ ماں کے حوالے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید نے حبس بے جا کی درخواست پر تین بچوں کو باپ کی تحویل سے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دیا۔ صائمہ نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے خاوند جمیل نے اسے گھر سے نکال کر تینوں بچوں علی‘ لائبہ اور حسین کو محبوس کر رکھا ہے۔