راوی پل ناکے پر 2 افراد سے اسلحہ برآمد

راوی پل ناکے پر 2 افراد سے اسلحہ برآمد

لاہور (نامہ نگار) پولیس نے راوی پل ناکے پر 2نوجوان کو اسلحہ برآمد ہونے پرگرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق راوی پل پر ناکے پر راولپنڈی سے آنے والے یاسر شاہ نامی نوجوان کے سامان سے نیا پسٹل برآمد ہونے پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا، ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ قلعہ گوجر سنگھ کا رہائشی ہے اور راولپنڈی کے رہائشی ایک دوست سے نیا پسٹل خرید کر لایا ہے جبکہ شاہدرہ ٹائون میں واقع سراج پارک کا رہائشی نعمان مشتاق نامی شخص بھی غیر قانونی موذر سمیت پکڑا گیا۔