خواجہ شریف پر قاتلانہ حملے کے مجرم کی اپیل مسترد‘ خصوصی عدالت کی 100 سال قید برقرار

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ خواجہ محمد شریف پر قاتلانہ حملے کے مجرم محمد یوسف کی اپیل خارج کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے سنائی گئی 100 سال قید کو برقرار رکھا۔