تین سال قبل اغوا ہونیوالی لڑکی بازیاب نہ ہونے پر مناواں پولیس سے آج رپورٹ طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمان بودلہ نے تین سال قبل اغو اہونے والی 14 سالہ لڑکی( ف) کی عدم بازیابی پر مناواں پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ مغویہ کے والد امتیاز نے درخواست کی۔ سلیم پرویز اور رانی نامی خاتون نے سائلہ کی بیٹی کو اغوا کرکے کراچی منتقل کر دیا ۔ پولیس نے بازیابی کے لئے کچھ نہیں کیا ۔