تشدد سے نوجوان کی ہلاکت‘ ہربنس پورہ پولیس کا تھانیدار کو پروٹوکول

لاہور (نامہ نگار) ہربنس پورہ انوسٹی گیشن پولیس کے ہاتھوں تشدد سے ہلاک ہونے والے زبیر کے قتل میں ملوث تھانیدار سراج الدین کو پولیس نے حراست میں لے لیا مگر اسے وی وی آئی پیز پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق شیراکوٹ کے رہائشی زبیر کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کر کے اس کی نعش کو گھر کے باہر پھینک کر فرار ہونے والے اے ایس آئی سراج الدین کو گرفتار تو کر لیا ہے مگر انچارج انوسٹی گیشن انور چیمہ نے پیٹی بھائی کو تھانہ میں مہمانوں کی طرح رکھا ہوا ہے۔