تاوان کا مغوی بازیاب، 4 ملزم گرفتار

لاہور (نامہ نگار) صدر ڈویژن پولیس نے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر کے 27 لاکھ روپے گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ایس پی صدر زاہد نواز مروت کے مطابق تھانہ مصطفی ٹائون کے مغوی رئوف کو بازیاب کروا کر ملزمان فہد، عثمان، لیاقت، وقاص اور عمران کو گرفتار کر لیا ہے۔