ایک شخص نشہ آور شربت پینے‘ دوسرا انجکشن لگانے سے ہلاک

لاہور+ فیروز والا (نامہ نگار) شفیق آباد کے علاقہ میں نشہ آور سیرپ پینے سے 30 سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق امین پارک شفیق آباد کے رہائشی 30سالہ آصف نے نشہ آور سیرپ پی لیا تو اس کی حالت غیر ہو گئی۔ اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔دریں اثناء 22 سالہ نوجوان نثار نشے کا ٹیکہ لگا رہا تھا جس سے وہ دم توڑ گیا۔ نارنگ پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔