ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لاہور ایئرپورٹ پر ایمرجنسی مشق آج ہوگی

لاہور (خبر نگار)لاہور ایئرپورٹ پر کسی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کیلئے فل سکیل ائرپورٹ ایمرجنسی مشق آج صبح ہو گی۔ اس ایمرجنسی ایکسرسائز میں پی آئی اے کا جمبو طیارہ 747 استعمال ہو گیا۔ جبکہ ایمرجنسی مشق میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی فائرسروسز، میڈیکل سروسز، لاہور کے مختلف ہسپتالوں کی ایمبولینسیں پاک فوج، پاکستان ایئرفورس، ضلعی حکومت، ریسکیو 1122 کا عملہ اور مشینری، سرکاری ہسپتالوں کا ملہ اور مختلف فائربریگیڈ ’’جائے حادثہ‘‘ پر پہنچ کر ’’آگ  بجھائیں‘‘ گے اور جہاز سے ’’زخمیوں کے انخلا‘‘ کی مشق کی جائے گی۔ بری طرح زخمی ہونیوالوں کو ہیلی کاپٹروں اور ایمبولینسوں کے ذریعے شہر کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔ ائرپورٹ مینجر سول ایوی ایشن سید عامر محبوب نے کہا ہے کہ ایمرجنسی ہنگامی ایکسرسائز کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔