ہائیکورٹ، ضلعی عدالتوں کی سکیورٹی سخت غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد

لاہور(وقائع نگار خصوصی)اسلام آباد دہشت گردی کے واقعہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ میں سکیورٹی سخت کر دی گئی۔عدالتی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی برقرار ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔عدالتی احاطوں میں کلوز سرکٹ کیمرو ں سے سکیورٹی کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ ایلیٹ فورس کے جوان پیٹرولنگ کر رہے ہیں۔عدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس افسران سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔عدالتوں میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی برقرار ہے جبکہ عدالتوں میں آنے والے تمام افراد کو خصوصی چیکنگ کے بعد آنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔