گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی میں ملوث55 دکانداروں کے چالان، جرمانے

لاہور(خبر نگار)ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھر پور کریک ڈا ئون کر تے ہوئے309دکانوں پر چھاپے ما رے اور گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر55دکانداروں کے چالان کرنے کے علاوہ 40 ہزار7سو روپے کے جر مانے عائد کئے۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز نے شہر کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لینے کے لیے چھاپے مارے۔اے سی (ماڈل ٹائون) طارق منظور چا نڈیو نے  10 مقامات پر اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا ۔اے سی (رائے ونڈ ) امان انور قدوائی نے  25 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر1دکاندار کوایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ٹی ایم او (راوی ٹا ئون)احمد کمال نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر3دکانداروں کو3ہزارروپے کے جر مانے عائد کیے۔