کسٹم انٹیلی جنس سکواڈ کا چھاپہ سمگل شدہ ٹائر، کپڑا برآمد

لاہور  (کامرس رپورٹر)کسٹمز اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے گزشتہ روز چھاپہ مار کر 100 غیر ملکی ٹائر اور 4 ہزار گز غیر ملکی کپڑا قبضے میں لے لی۔ بتایا گیا ہے کہ کسٹمز انٹی سمگلنگ سکواڈ کو اطلاع ملی کہ بند روڈ کے راستے 100 سمگل شدہ ٹائر لائے جا رہے ہیں جبکہ شیرا کوٹ سے 4 ہزار گز کپڑا لایا جا رہا ہے جس پر کسٹمز انسپکٹر رائو منصور الٰہی اور انسپکٹر خالد بٹ نے چھاپہ مار کر سمگل شدہ مال قبضے میں لے لیا ہے۔