ایف آئی اے کا چھاپہ، ہنڈی کے کاروبار میں ملوث شخص گرفتار

ایف آئی اے کا چھاپہ،  ہنڈی کے کاروبار میں ملوث  شخص گرفتار

لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے نے کھاریاں میں موبائل فون شاپ پر چھاپہ مار کر ہنڈی اور حوالہ کا ریکارڈ قبضہ میں لیکر دکان کے مالک  بشارت علی کو گرفتار کر کے 3 کروڑ 5 لاکھ روپے قبضہ میں  لے لئے۔ تفصیلات  کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجوانوالہ خرم سعید رانا کو ملنے والی اطلاع پر انسپکٹر رانا شاہد نے حسن موبائل فون شاپ احمد پلازہ کھاریاں چھاپہ مارا تو دکان میں موجود کمپیوٹر فیکس مشین سے ہنڈی حوالے کا ریکارڈ برآمد ہوا۔ جس کے مطابق جنوبی افریقہ سے مسلسل ہنڈی حوالے کے ذریعے پیسہ پاکستان منتقل ہوا۔ جنوبی افریقہ سے یہ رقم نصیر احمد نامی شخص شناختی کارڈ نمبر اوربنک اکائونٹ نمبروں کے ساتھ بھجواتا تھا۔ ملزم بشارت علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔