ایف آئی اے نے انسانی سمگلررسول خان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

لاہور (خبر نگار)افغانیوں کو پاکستانی بنا کر سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک بھجوان یوالے انسانی سمگلر حاجی رسول خان کا ایف آئی اے نے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ رسول خان کے بارے معلوم ہوا ہے کہ وہ پشاور میں لٹل سٹار ریکروٹنگ ایجنسی کا مالک ہے اور عرصہ دراز سے لوگوں کو باہر بھجوانے کا کام کر رہا ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے  وہ پاکستانیوں کے نام پر سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک سے ویزے منگا لیتا تھا اور پھر ویزے آنے  کے بعد پاکستانیوں کے پاسپورٹوں پر تصاویر  تبدیل کر کے سعودی سفارتخانے سے ان تصاویر تبدیل شدہ پاسپورٹوں پر اصلی ویزے لگوا کر افغانیوں کو پاکستانیوں کا روپ دیکر ملک سے باہر بھجوا دیتا تھا۔