معذور شخص کی بیوی سے رقم ہتھیانے پر سی سی پی او کاشاہدرہ پولیس کو مقدمہ درج کرنیکا حکم

لاہور (نامہ نگار) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس نے شاہدرہ پولیس کو خاتون سے جمع پونجی ہتھیانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکاما ت جاری کئے ہیں ۔ بیگم کوٹ کی رہائشی کوثر بی بی لوگوں کے گھروں میں کام کاج اور اس کا معذورشوہر بشیر بھی مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پال رہے اور کرائے کے گھر میں مقیم ہیں، کوثر بی بی نے علاقے کے ایک شخص کے پاس گھر خریدنے کے لئے سوا تیرہ لاکھ روپے رقم جمع کرائی ،مگراس نے گھر خریدنے کی بجائے ٹال مٹول شروع کر دی ، خاتون نے رقم واپس مانگی تواس نے صاف انکار کر دیا جس پر کوثر بی بی بچوں سمیت سی سی پی او کے سامنے پیش ہو گئی ۔