لاہور، 28 لاکھ سے زائد کے ڈاکے: فیروز والا، مزاحمت پر ٹریفک وارڈن زخمی
لاہور + فیروز والا (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں نے شہریوں سے 28 لاکھ سے زائد کا مال لوٹ لیا جبکہ فیروزوالا میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ٹریفک وارڈن کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوئوں نے اچھر ہ کے علاقہ میں منیر کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8لاکھ ، ڈیفنس سی کے علاقہ میں نوید کے گھر سے 5 لاکھ، ٹائون شپ میں امجد ڈوگرکے گھر سے3لاکھ، نواب ٹائون میں رشید ملک کے گھر سے 2 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ٹائون شپ میں وسیم اور اس کی فیملی سے4لاکھ جبکہ گلبرگ میں احمد کی فیملی سے2لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، نشترکالونی میں ظفر اقبال کی فارمیسی سے ڈیڑھ لاکھ، اقبال ٹائون میں اظہار محمود سے 90 ہزار، شفیق آباد میں نعمان سے 70ہزار اور موبائل فون، باغبانپورہ میں شہزاد کی دکان سے 53ہزار،کوٹ لکھپت میں شبیر سے 45ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں مبین سے 40ہزار اور موبائل فون ،گلشن راوی میںٹی سی ایس کے دفتر سے ہزاروں، مصطفی آ با د کے علا قہ میں 30ہزار اور مو با ئل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ڈیفنس میں ایک گھر سے 5لاکھ جبکہ فیصل ٹاؤن میں ایک دکان سے 4لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے گلشن اقبال میںسے تصدق، ماڈل ٹائون سے خرم، گجر پورہ سے اشتیاق کی گاڑیاں جبکہ ستو کتلہ سے اظہر، نواں کوٹ سے حسن، غازی آباد سے حمزہ، کوٹ لکھپت سے رفاقت، ٹبی سٹی میں اشفاق، ملت پارک سے نشتر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔ ادھر لاہور روڈ پر تھانے کے قریب ڈاکوئوں نے بنک سے رقم نکلوا کر نکلنے والے شفیق سے 2 لاکھ روپے کی رقم موبائل فون چھین لیا، ریان پور میں ڈاکوئوں نے واردات کے دوران مزاحمت پر گولیاں مار کر ٹریفک وارڈن امجد علی کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ ڈاکوئوں نے ایک شوروم میں داخل ہو کر اس کے مالک نواز سے ایک لاکھ 20 ہزار کی رقم چھین لی۔