گلوکار بلال سعید کی چوری کے مقدمہ میں 24 گھنٹوں کیلئے عبوری ضمانت منظور

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے گلوکار بلال سعید کی چوری کے الزام میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت چوبیس گھنٹوں کے لیے منظور کرلی اور پولیس کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ نے گلورکار بلال سعید کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار بلال سعید نے بتایاکہ مخالفین نے پولیس سے ساز باز کر کے ان کے خلاف چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا۔ درخواست گزار گلوکار کے مطابق ان کا ان کے خلاف تمام الزامات بے بنیاد ہیں اس لیے ان کی ضمانت منظور کی جائے۔ دوران سماعت بلال سعید کے وکیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے فاضل عدالت نے بلال سعید کی ایک روز کیلئے عبوری ضمانت منظور کرلی۔