رکشہ ڈرائیور کے قاتل کے تیسری بارڈیتھ وارنٹ جاری

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے سزائے موت کے قیدی خضر حیات کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئے۔ 21 جنوری کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی۔مجرم نے 2001 میں شاد باغ کے رہائشی رکشہ ڈرائیور انیس کو قتل کیاتھا۔ قبل ازیں دوبار ڈیتھ وارنٹ معطل بھی ہو چکے۔