ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بیج کے استعمال کی پابندی کیخلاف درخواست،وفاقی ،صوبائی حکومت سے جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کسانوں پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بیج کے استعمال کی پابندی کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا ہے۔ درخواست میں بنچ ایکٹ 2015 میں ترمیم کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ حکومت نے بیج ایکٹ 2015 میں ترامیم کر دی ہیں۔ جس کے بعد کسانوں پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بیج کا استعمال لازم قرار دیا ہے۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کا بیج انتہائی مہنگا ہے۔