فیروز والا: فائرنگ سے نوجوان قتل، لڑائی چھڑانے والا چھری کے وار سے مارا گیا
فیروز والا (نامہ نگار) مختلف واقعات میں 2 نوجوان قتل کر دیئے گئے۔ تفصیل کے مطابق ضیاء آباد کالونی کے 22 سالہ عامر کو ندیم نے ساتھیوں کی مدد سے گھر سے بلایا اور فائرنگ سے قتل کر کے نعش ویران گھر میں پھینک دی، نعش کے قریب سے پستول اور تین موبائل فونز ملے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، دریں اثناء لاہور میں روڈ کی آبادی نالہ رستم کے قریب میاں اعجاز وغیرہ کا جھگڑا ہو رہا ہے، اس دوران عصمت ورک نے چھڑانے کی کوشش کی تو وہ چھری کے وار لگنے سے زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گیااس جھگڑے میں 2 بھائی بھی زخمی ہوئے۔