ستوکتلہ میں 2 نوجوان کزن فیروزوالا میں شادی شدہ خاتون اور نوجوان اغوا
لاہور+فیروزوالا (نامہ نگاران) ستوکتلہ کے علاقہ میں دو نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا۔ گلشن راوی کے رہائشی لیاقت جوان سالہ بیٹا احمد وقاص کزن عبدالرحمان چیمہ کے ساتھ دو روز قبل ستوکتلہ کے علاقہ پی سی ایس آئی آر ہاؤسنگ سوسائٹی میں نیا گھر خریدنے کیلئے دیکھنے گئے اور گھر واپس نہ پہنچے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ دریں اثنا ء فیروز والہ کے پنڈ فیروز والہ میں محسن نے خاتون اور ساتھی کی مدد سے جواں سال شادی شدہ خاتون (ع) کو ورغلا کر اغواء کر لیا فرار ہو گئے۔ نامعلوم افراد نے نوجوان کلیم منصور کو اغواء کر لیا۔