4 پولیس افسروں کا تبادلہ و تقرری

لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے ایڈیشنل ایس پی موبائلز لاہور سید کرار حسین کو تبادلہ کر کے ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن سٹی ڈویژن لاہور کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر ایس پی فیصل شہزاد کو ایڈیشنل ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور کی خالی آسامی پر،ایس ڈی پی او چوہنگ لاہور اے ایس پی محمد معاذ ظفر کو ایس ڈی پی ا و کاہنہ لاہور کی خالی آسامی پرجبکہ تقرری کے منتظر اے ایس پی شہباز الہی کو ایس ڈی پی او چوہنگ لاہور تعینات کر دیاگیا ہے۔