لاہور بار الیکشن : کاغذات مسترد کا معاملہ حل کرنیکی مہلت

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نائب صدر کے عہدے پر عرفان ریاض کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف پنجاب بار کونسل کے ممبران کو تنازعہ کے حل کیلئے مہلت دیدی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سیدمنصور علی شاہ نے باور کرایا کہ اگر وکلاء خود تنازع کا حل نہ نکال سکے تو عدالت فیصلہ کریگی۔