لاہور : 58 لاکھ روپے سے زائد کے ڈاکے‘ گوجرانوالہ میں مزاحمت پر شہری زخمی

لاہور : 58 لاکھ روپے سے زائد کے ڈاکے‘ گوجرانوالہ میں مزاحمت پر شہری زخمی

لاہور+ گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا۔ معلوم ہوا ہے گرین ٹاﺅن سی بلاک کی معصومہ کے گھر سے دو ڈاکو اہل خانہ کو ےر غمال بنا کر 2 لاکھ 70 ہزار روپے نقدی و زیورات، سٹی رائیونڈ کے حنیف کے گھر سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی وزیوارات لوٹ کر لے گئے جبکہ شمالی چھاونی کے علاقہ میں عسکری 9کے احسن کے گھر سے چور 17لاکھ روپے کی نقدی و زیورات، ڈیفنس اے ایچ بلاک کے جاوید کے گھر سے 15لاکھ روپے نقدی و زیوارت، شاہدرہ ٹاﺅن جمیل پارک مےں عمران کے گھر سے 6لاکھ روپے نقدی و زیورات اور شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقہ میںطارق کے گھر سے 4لاکھ 88 ہزارروپے کی نقدی و زیورات، ڈیفنس اے کے علاقہ میں نعیم کے گھر سے 5لاکھ روپے کی نقدی و زیوارت، سبزہ زار کے علاقہ میں کاشف کی دکان سے 5لاکھ 26ہزار کی نقدی اور موبائل و دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں سرور ارشد سے نقدی و موبائل اور موٹر سائیکل، کا ہنہ کے علاقہ میں رمضان سے نقدی وموٹر سائیکل، لاری اڈہ کے علاقہ میں مینار پاکستان کے قریب سے منیر سے نقدی و موبائل لوٹ لیا گیا۔ شاہدرہ سے اعجاز، اسلامپورہ سے مبشر، شادباغ سے پرویز، مسلم ٹاﺅن سے طارق، وحدت کالونی سے ریاض، ساندہ سے نوید، گلشن راوی سے زاہد، جوہرٹاﺅن سے اویس، فیکٹری ایریا سے ابوبکر، ڈیفنس اے سے طارق، ہربنس پورہ سے عمر، فیصل ٹاﺅن سے صغیر، غالب مارکیٹ سے فراز، لیاقت آباد سے راحیل کوٹ لکھپت سے نوید اور کاہنہ سے اللہ دتہ کی موٹر سائیکلیںجبکہ غالب مارکیٹ سے اعجاز، فیصل ٹاﺅن سے رومیل، شادمان سے شاہدہ، گارڈن ٹاﺅن سے زوہیب، اقبال ٹاﺅن سے خالد، گرین ٹاﺅن سے عبداللہ اور لیاقت آباد کے علاقہ سے عقیل کی کاریں چوری کر لیں گئیں۔ علاوہ ازیں علاوہ ازیں گو جرانوالہ میں ڈاکوﺅں نے دوران واردات مزاحمت کرنے والے درزی کو فائر مار کر شدےد زخمی کر دےا۔ تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ کالج روڈ پر درزی نادر اپنی دکان کے باہر کھڑا تھا اس دوران وہاں آنے والے ڈاکوﺅں نے اسلحہ کی نوک پر اسے لوٹنے کی کوشش کی مگر اس دوران مزاحمت ہو جانے پر ڈاکوﺅں نے نادر کو فائر مار کر شدےد زخمی کر دےا۔ مضروب کو تشوےشناک حالت مےں طبی امداد کی فراہمی کےلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کےا گےا اور پولےس مصروف تفتےش ہے۔
ڈاکے