پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈا¶ن ، 2 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف
لاہور (نیوزرپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر دودھ کی چیکنگ کی اور 2 ہزار لیٹر کے قریب ناقص دودھ تلف کر دیا۔ ناکے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل اور وزیر خوراک بلال یسین کی سربراہی میںلگائے گئے۔ دودھ میں پانی، گاڑھا کرنے والے کیمکل سمیت دیگر اشیا کی ملاوٹ پائی گئی۔ وزیر خوراک بلال یسین کا کہنا تھا کہ کھلے دودھ میں ملاوٹ کا سدباب کرنے کے لیے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔