دہشت گردی کےخلاف جنگ عوام کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی: امین وینس
لاہور (سٹاف رپورٹر)کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ عوام کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی ۔لاہور پولیس شہر کا امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔۔ سی سی پی اولاہور نے کہا کہ حسا س مقامات پر سنائپرز کو تعینات کیا جائے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اہلکاروں کو تھریٹ اور ڈیوٹی بارے مکمل بریف کیاجائے۔پولیس اہلکار ٹرن آﺅ ٹ کے حوالہ سے ایس او پی پر عمل درآمد کریں ۔