پنجاب بھر کی جیلوں میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت

پنجاب بھر کی جیلوں میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت

لاہور (نامہ نگار) جیلوں میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی اہلکار قبلہ درست کر لیں یا نوکری چھوڑ دیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر خان  نے یوم انسداد رشوت ستانی کے سلسلہ میں سپرنٹنڈنٹس  کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جیل اہلکار دوران ڈیوٹی  موبائل فون کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ ملک مبشر نے کہا وارڈ سے موبائل برآمد ہونے پر متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا جیلوں میں رشوت کے خاتمے کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں  کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی ملک مبشر نے کہا پنجاب بھر کی جیلوں میں سکیوورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے ہیں۔