مغلپورہ : نامعلوم شخص کو پھانسی دیدی گئی ‘ شمالی ‘ جنوبی چھائونی اور نارنگ میں 3 افراد قتل

مغلپورہ : نامعلوم شخص کو پھانسی دیدی گئی ‘ شمالی ‘ جنوبی چھائونی اور نارنگ میں 3 افراد قتل

لاہور(نامہ نگار)مختلف واقعات میں 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم شخص  کو پھانسی دے کر نعش مغلپورہ کے علاقے میں قبرستان میں دیوار کے ساتھ پھینکی دی گئی۔ مقتول کی شناخت کے لئے مساجد میں اعلانات کرائے گئے  لیکن شناخت نہیںہوسکی ۔پولیس نے نعش مردہ خانے جمع کرادی  ۔دریں اثناء برکی کا35سالہ رانا آصف شمالی چھائونی کے علاقہ پی اے  ایف کالونی میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا رات گئے اس کے مخالفین محمد سرور، حامدسرورنے  گھر  میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پرہی ہلاک اور اس کا کزان راشد زخمی ہو گیا ۔جنوبی چھائونی کے علاقہ میں بیدیاں روڈ کے قریب نامعلوم ملزمان نے18سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔نارنگ منڈی کے نواحی علاقہ کوٹ بہلاں کے زمیندار محمد بوٹا کو رشتہ دار عمران نے گھر سے باہر بلا کر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔