لاہور میں سوا کروڑ سے زائد کے ڈاکے ‘ کئی شہری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم

لاہور  میں سوا کروڑ سے زائد کے ڈاکے ‘ کئی شہری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوئوںاور چوروں  نے  متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان سے محروم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گھروںوارداتوں کے دوران ڈاکوئوں نے  برکی کے علاقہ میں  14لاکھ روپے، مانگا منڈی میں 10لاکھ ، مناواں میں8لاکھ، شیرا کوٹ میں8لاکھ، نواب ٹائون میں7لاکھ، مسلم ٹائون میں5لاکھ، اسلام پورہ میں5لاکھ، ستوکتلہ میں 4لاکھ، نصیر آباد میں 4لاکھ، اسلام پورہ اکرم پارک میںدو لاکھ 65ہزار، چو ہنگ محافظ ٹائون میں ایک لاکھ بیس ہزار،  مختلف فیملیز   کے ساتھ وارداتوں کے دوران ریس کورس میں5لاکھ، شادباغ شیر شاہ روڈ پر 3 لاکھ 25ہزار، جوہر ٹائون ایف ٹو کے سامنے لاکھ، ہربنس پورہ میں2 لاکھ روپے، قلعہ گجر سنگھ میں 2 لاکھ، نواں کوٹ میں ڈیڑھ لاکھ، کوٹ لکھپت میں ایک لاکھ، مصطفی ٹائون میں  ایک لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ شمالی  چھائونی تاج باغ گیٹ نمبر ایک کے سامنے بنک سے رقم نکلوا کر جاتے شہر ی کی کار پر فائرنگ کے بعد 15لاکھ روپے، ستوکتلہ نشیمن اقبال ہائوسنگ سوسائٹی کے سامنے بنک سے رقم لے کر آنے والے سے 10لاکھ روپے، مستی گیٹ اعظم مارکیٹ میںدکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے، ستوکتلہ پی آئی اے سوسائٹی میں واقع شوز کی دکان سے 51ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں منسٹری آف کامرس کے پروٹوکول آفیسر  سے موٹرسائیکل، ہزاروں روپے اور مو بائل فون،فیکٹری ایریا ماڈل ٹائون کچہری کے سامنے خاتون سے 96ہزار روپے، فیکٹری ایریا والٹن روڈ پر خاتون سے 60 ہزار روپے اور موبائل فون،ٹائون شپ میں مو ٹر سائیکل، ہزاروں روپے اور موبائل فون، مصطفی ٹائون کینال ویو میں ے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، جوہر ٹائون جناح ہسپتال کے سامنے شہری سے 85 ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹائون میں  33 ہزار روپے اور دو موبائل فون، ٹائون شپ بی ون میں 27ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ فیصل ٹائون، ڈیفنس اے، نواب ٹائون، شمالی چھا ئونیر، گلبرگ ، جنوبی چھائونی،جوہر ٹائون سے  کاریں جبکہ مسلم ٹائون، نولکھا ، اسلام پورہ، لٹن روڈ، قلعہ گجر سنگھ ، جوہر ٹائون ، رنگ محلل، ریس کورس، نواں کوٹ،مصطفی آباد، فیصل ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔