ا ی او بی آئی کے پنشنرز کو ماہانہ 5 ہزار روپے نہ ملنے کیخلاف ہائیکورٹ میں رٹ

ا ی او بی آئی کے پنشنرز کو ماہانہ 5 ہزار روپے نہ ملنے کیخلاف ہائیکورٹ میں رٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ میں ای او بی آئی کے پنشنرز کو 5000 روپے پنشن نہ دینے کے بارے میں درخواست پر بورڈ آف ٹرسٹیز چیئرمین ای او بی آئی اور خزانہ و محنت کی وزارتوں کے سیکرٹریوں سے 5 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا گیا۔ صحافی ریاض احمد چودھری نے ای او بی آئی کے تقریباً 18 لاکھ پنشنر کو کم از کم 5000 روپے ادا نہ کرنے کے خلاف رٹ دائر کی کہ لیکن 5 ماہ گزرنے کے باوجود ای او بی آئی کی جانب سے پنشنروں کو 5000 روپے پنشن  ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ ابھی تک 18 لاکھ پنشنروں کو 3600 روپے ماہوار پنشن دی جارہی ہے۔ لہٰذا حکومتی اعلان کے مطابق کم از کم پنشن 5000 روپے ادا کی جائے۔