اداکارہ سپنا کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلی سردار دوست محمد کھوسہ کی سابقہ اہلیہ اداکارہ و ماڈل سپنا خان کی بازیابی کے حوالے سے کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتہ تک ملتو ی کر دی فاضل عدالت نے مقدمہ کی تفتیش مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔ گذشتہ روز عدالت میں ایس پی عمر ورک اپنی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس امر پر شبہ ہے کہ سپنا خان کے بارے میں ان کے سابق شوہر دوست کھوسہ ان کے ڈرائیور فہیم یا سپنا خان کے بھائی فیصل خان کو علم ہے یا وہ ان کے پاس ہے اس پر فاضل عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ وہ تمام تر پہلوئوں کا جائزہ لے کر معاملہ کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کریں۔