ہائیکورٹ: پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کے قتل کا نوٹس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال سے رپورٹ طلب

ہائیکورٹ: پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کے قتل کا نوٹس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال سے رپورٹ طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ساہیوال کوواقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف کاروائی کرنے اورپولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔