پنجاب پولیس نے 240 خطرناک ملزموں کی گرفتاری کیلئے 12 کروڑ روپے کی انعامی رقم مختص کر دی

لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کی نئی بلیک بک میں مزید 240 خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر 12 کروڑ روپے کی مزید انعامی رقم مختص کردی گئی ہے۔ جس کے بعد اب تک حکومت کی جانب سے پنجاب میں کل 964 افراد کے سروں کی قیمت 36 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس، سپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تحقیقات کے بعد بلیک بک کا تیسرا ایڈیشن (2013-14) جاری کردیا گیا ہے