ٹریفک حادثات میں نوجوان ہلاک، خاتون سمیت6 افراد زخمی

ٹریفک حادثات میں نوجوان ہلاک، خاتون سمیت6 افراد زخمی

لاہور(نامہ نگار)شہر میں ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔بتایا جاتا ہے کہ وحدت روڈ پر نامعلوم نوجوان سڑک عبور کررہا تھا کہ اسے تیزرفتار کار نے کچل کر ہلاک کر دیاکلمہ چوک کے قریب تیز رفتار پک اپ بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت چار افراد کامران ،زین ،کاشف وغیرہ زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا ہے۔جہاں خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔