نوسربازی کے واقعات، نشہ کی زیادتی کے سبب 2 افراد جاںبحق

لاہور ( نامہ نگار)یکی گیٹ کے علا قہ میں نوسربازوں نے ایک شخص کو نشہ آور شے کھلا کر موت کے گھاٹ اتار دیاہے ۔بتایا جاتاہے کہ یکی گیٹ کے علاقہ میں نواز شریف ہسپتال کے قریب 55سالہ نامعلوم شخص کو نیم بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر راہگیروں نے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا۔ جہاں متوفی نے نیم بے ہوشی کی حالت میں اپنا نام انور بتایا اوردم توڑ گیا۔علاوہ ازیں تھانہ لوہاری کے علاقہ میں42 سالہ نامعلوم شخص کی نعش سڑک پر پڑی ملی اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے فوری طور پر  پہنچ کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی۔