فیروز والا میں 3 قتل: اراضی تنازع پر بڑا بھائی‘ بیوی نے بھائیوں کی مدد سے شوہر مار ڈالا

فیروز والا (نامہ نگار) فیروز والا میں 3افراد کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ کی کچی آبادی خان پور میں نامعلوم افراد نے 50سالہ اجنبی شخص پر تشدد کر کے اسے مار ڈالا۔ ملزمان نے مقتول کی لاش نہر کی پٹڑی پر پھینک دی۔ قبضہ ڈانگہ میں اراضی کے جھگڑے پر نوجوان گلو نامی نے گولی مار کر اپنے سگے بھائی شوکت کو ہلاک کر دیا۔ واقعہ کے بعد فرار ہو گیا۔ دریائے راوی کے کنارے واقع آبادی رت گڑھ (فیروز والا) کے رہائشی احسان اللہ کی شادی نسرین بی بی کے ساتھ ہوئی۔ دونوں میاں بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑا ہرتا تھا۔ جس پر نسرین بی بی تنگ آ کر اپنے بھائیوں قاسم وغیرہ کو گھر بلایا اور ان کے ساتھ مل کر اپنے شوہر پر لاٹھیاں مار کار کر اسے شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔