عدالت میں 2 خواتین نے ایک شخص کی بیوی ہونے کا دعویٰ کردیا

لاہور (آئی این پی) سینئر سول جج کی عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب دو خواتین نے شہری محمد اسلم کی بیویاںہونے کا دعویٰ کردیا۔ کلثوم اختر اور شریفاں بی بی نے عدالت کے سامنے محمداسلم کی بیوی ہونے کا دعویٰ کیا جبکہ کلثوم اختر نے دعوے کو رد کرتے کہا میں محمد اسلم کی اکلوتی بیوی ہوں۔ عدالت نے دونوں خواتین کے نکاح نامے اور رجسٹراروںکو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔