شوہر کا دوسری بیوی سے ملکر پہلی پر تشدد، بال مونڈ دیئے

لاہور(نامہ نگار) وحدت کالونی کے علاقہ میں شوہر نے دوسری بیوی ،سالے ،سالی اور دو ساتھیوں سے مل کر پہلی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر کے بال مونڈھ دئیے۔جس پر متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کرانے کے لئے درخوست دے دی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ مسرت بی بی کی شادی کچھ عرصہ قبل افتخار حسین سے ہوئی تھی ۔دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثرلڑائی جھگڑا ہو جاتا تھا ۔تین ماہ قبل افتخار حسین بھٹی نے تانیہ نامی لڑکی سے پسند کی دوسری شادی کر لی جس کے بعد افتخار بھٹی نے گھر چھوڑ دیا اور وہ اپنی دوسری بیوی تانیہ کے ساتھ دوسرے گھر میں رہنے لگا جبکہ اس کی پہلی بیوی مسرت بی بی ناراض ہو کر اپنی سہیلی کے گھر چلی گئی ۔مسرت بی بی کے  مطابق اسکے شوہر افتخار حسین بھٹی نے اسے فون کر کے بہانے سے بلایا۔ افتخار بھٹی کا سالا علی دوست بلا اور ایک نامعلوم شخص نے زبردستی اغواء کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا میرے سر کے بال گاڑی میں مونڈ دیے ۔