تاجر سے بھتہ مانگنے دھمکیاں دینے والا گرفتار

تاجر سے بھتہ مانگنے  دھمکیاں دینے والا گرفتار

لاہور( نامہ نگار )ڈیفنس سی پولیس نے تاجروں سے بھتہ مانگنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ایک ملزم طلحہ نے ڈیفنس کے ایک تاجر اویس سے فون پر بھتہ مانگا اور اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔جس پرپولیس نے ملزم کی موبائل  فون کالیں ٹریس کرکے اسے چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا ہے۔