بیوی کو بازیاب کرایا جائے شہری کی اعلیٰ حکام سے اپیل

بیوی کو بازیاب کرایا جائے شہری کی اعلیٰ حکام سے اپیل

لاہور (نامہ نگار) باغ جناح میں مالی نذیر احمد نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ اس کی اغوا بیوی جو5 بچوں کی ماں ہے کو بازیاب کرایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق نذیر احمد نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی پانچ بچوں کی ماں راحت بانو کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ جس کا تین ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے۔  میری اپیل ہے کہ میری بیوی تلاش کرنے میں میری مدد کی جائے۔