آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

آتشزدگی کے واقعات میں  لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

لاہور( نامہ نگار)شہر میں دو مختلف مقامات پر آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرتباہ ہو گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ راوی روڈ کے علاقہ میں جبار کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ نیلم بلاک کے علاقہ میں ایک فرنیچر کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر ودیگر سامان جل کر تباہ ہو گیا ہے ۔