متعدد وارداتیں،4 گھروں میں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کی لوٹ مار ، متعدد گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں چوری

متعدد وارداتیں،4 گھروں میں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کی لوٹ مار ، متعدد گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں چوری

لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگاران) مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ڈاکوؤں نے اچھرہ کے علاقہ شاہ جمال کے رہائشی عابد عزیز کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 14لاکھ روپے مالیت،شادباغ بھگت پو رہ کے رہائشی طاہر کے گھرگھس کر 6لاکھ روپے مالیت،سمن آ با د کے علا قہ میں رضوان کے گھر سے5لاکھ روپے مالیت،ہر بنس پورہ میںخر م کے گھر سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان ،گلبرگ تھری میں جہانگیر کے دفتر سے4لاکھ روپے ،باغبانپو رہ میں راشد سے ایک لاکھ 8ہزار روپے،غازی آباد میں آفتاب اوراسکی فیملی سے 63ہزار،مستی گیٹ میں اقبال سے70ہزار،شا دما ن میںنعما ن سے 60ہزار اور مو با ئل فو ن،شا لیما ر میںظہیر سے40ہزار،سا ند ہ میںیو سف سے90ہزار اور شاہدرہ میں با بر سے 45ہزار مصطفی آباد میں غیاث الدین کی بیٹی کے بیوٹی پارلر سے 35ہزار روپے،اقبال ٹائون میں شہزاد سے 30ہزار،نواں کوٹ میں عظیم سے 15ہزار دیگر سامان لوٹ لیا، چوروں نے مغل پو رہ میں اظہر، شادباغ میں طارق،ریس کورس میںظہیر کی گاڑیاں جبکہ لوہاری میں رمضان،مسلم ٹائون میں وقاص شیراکوٹ میں وسیم،ٹائون شپ میں افضال،فیکٹری ایریا میں آصف اور باغبانپو رہ میں سے اقبال کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ دریں اثناء فیروز والا میں جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹائون کے قریب رکشہ سواروں نے خاتون نصرت بی بی کو نشہ آور بوتل پلاکر لوٹ لیا زیورات ، نقدی چھین کر فرار ہو گئے خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کر دیا گیا ڈاکوؤں نے دکاندار محمد علی کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو پچاس ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے نامعلوم چوروں نے طارق محمود کے گھر میں داخل ہوکر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہو گئے۔