قصور: 5سالہ لاپتہ بچی کی نعش برآمد زیادتی کے بعد گلا دبا کر مارا گیا

قصور: 5سالہ لاپتہ بچی کی نعش برآمد زیادتی کے بعد گلا دبا کر مارا گیا

قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے علاقے کوٹ پیراں سے 2روز پہلے لاپتہ ہونے والی 5سالہ بچی کی نعش گزشتہ روز زیر تعمیر مکان سے مل گئی ہے۔ پوسٹم مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مہندی کی تقریب سے کوٹ پےراں سے 2 روز قبل لاپتہ ہونے والی پانچ سالہ بچی کی نعش زےر تعمےر مکان سے برآمد ہوئی۔ گھر والوں نے عائشہ کی تلاش اپنے رشتہ داروں اور محلے مےں کی مگر وہ نہ مل سکی تاہم گزشتہ شام پولےس تھانہ اے ڈوےژن کو اطلاع ملی کہ کالج روڈ پر واقع زےر تعمےر مکان مےں اےک بچی کی نعش پڑی ہے، پولےس موقع پر پہنچ گئی اور عائشہ کے گھر والوں کو بلاےا تو انہوں نے اپنی بچی کو پہچان لےا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر 4افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔