گھراور موبائل شاپ میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان

گھراور موبائل شاپ  میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان

لاہور(نامہ نگار) شہر میں دو مختلف مقامات پر آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا ہے ۔ شاہدرہ کے علاقہ میں اورنگ زیب کے گھر  جبکہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میںموبائل شاپ میں آتشزدگی سے دکان میں موجود  لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا  ہے۔