کھاڑک میں مویشیوں کے انخلاء کیلئے آپریشن، 3 درجن بھینسیں ضبط

لاہور (خبر نگار) ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ٹی ایم اے اقبال ٹائون انتظامیہ نے مدینہ کا لونی کھاڑک میں مویشیوں کے انخلاء کے لئے آپریشن کیا۔ ٹائون انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ کا لونی کھاڑک سے تقریباً ایک درجن بھینسیں پکڑکر اپنے قبضہ میں لے لیں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو ممنوعہ یونین کونسلز میں گائے،بھینسیں رکھنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی ۔