پلاٹ خورد برد کیس، میرا کی والدہ سمیت 4 ملزم فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انٹی کرپشن کورٹ نے پلاٹ خورد کیس میں فلمسٹار میرا کی والدہ سمیت چار ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کر لیا ہے گزشتہ روز اینٹی کرپشن کورٹ میں مذکورہ کیس کی سماعت کی گئی فاضل جج نے سماعت کے بعد ملزمان میرا کی والدہ شفقت زہرا اور تین ملزمان کو 29 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔